International

’’سکیورٹی کنٹرول ہمارے پاس رہے گا‘‘ اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبے کا اعلان

’’سکیورٹی کنٹرول ہمارے پاس رہے گا‘‘ اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبے کا اعلان

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ طے پانے میں ناکامی کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی پٹی کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گی۔ سکیورٹی حماس کے ماتحت نہیں ہوگی۔ غزہ میں سکیورٹی کا کنٹرول اسرائیلی فوج کے ہاتھ میں رہے گا ۔ یہاں حماس کی حکومت نہیں رہے گی۔ یہاں حماس کا کوئی فوجی کنٹرول نہیں ہوگا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ غزہ میں بفر زونز اور کنٹرول سائٹس ہوں گی اور اس کے ساتھ ہم تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو شکست دینے کے لیے کام کریں گے۔ کاٹز نے مزید کہا کہ غزہ اور مصر کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفیا محور کی سکیورٹی اسرائیلی فوج کے ہاتھ میں رہے گی۔ جس سے خطرات کو دور کرنے، سرنگوں کی کھدائی کو روکنے، دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان اور شام کی طرح یہاں غزہ میں بھی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیلی قصبوں، اسرائیل کے شہریوں اور اسرائیل کے فوجیوں کے خلاف مزید خطرات پیدا نہ ہوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments