International

حوثیوں کو سخت سبق سکھائیں گے : اسرائیلی وزیر اعظم

حوثیوں کو سخت سبق سکھائیں گے : اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کی یمن میں حوثی ملیشیا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور فریقین کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ملیشیا کو دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حوثیوں کو سخت سبق سکھائیں گے جس طرح انھوں نے حماس، حزب اللہ اور بشار حکومت کے ساتھ کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بات ایک مذہبی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نتین یاہو کے مطابق اسرائیل خطے کے مختلف حصوں میں اپنے دشمنوں کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومیر بار نے یمن میں حوثی ملیشیا پر زیادہ شدید حملوں کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان گریٹر تل ابیب کے علاقے پر حوثیوں کے میزائل حملے کے بعد سامنے آیا۔ جنوبی اسرائیل میں ہتساریم فضائی اڈے پر بدھ کے روز دیے گئے بیان میں بار نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ پہلے ہی حوثیوں پر تین مرتبہ حملہ کر چکی ہے۔ ادھر بعض ذرائع نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج ان دنوں یمن میں حوثیوں پر زیادہ وسیع حملہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیلی فوج ایک اور حملہ کرنے کا سوچ رہی ہے جو تعداد کے اعتبار سے یمن میں حوثیوں کے خلاف چوتھا حملہ ہو گا۔ اس کے مقابل حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انھیں امریکی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی مفادات پر حملے کریں گے۔ حوثی ملیشیا کی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ایک وڈیو میں امریکیوں کو یمن کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری وڈیو میں محمد علی نے زور دیا کہ ان کی فورسز بنا کسی سرخ لائن کے مشرق وسطی میں امریکی مفادات پر کاری ضرب لگائیں گی۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ اگر غزہ اور یمن میں جارحیت نہ روکی گئی تو حوثیوں کی جانب سے کسی بھی حساس امریکی ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا جس سے ان تک پیغام پہنچ جائے۔ محمد علی الحوثی نے ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں تمام سرکاری اور نجی شفا خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر اپنے تمام شعبوں کو تیار رکھیں۔ سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد سے حوثیوں نے اسرائیل کی سمت میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے درجنوں حملے کیے۔ حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں درجنوں کارگو جہازوں کو نشانہ بھی بنایا۔ البتہ بعض مبصرین کے نزدیک حزب اللہ کے علاوہ حماس کی صلاحیتوں کا بھی بڑی حد تک خاتمہ کرنے کے بعد اسرائیل اب حوثیوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہے۔ اسرائیل پہلے ہی صراحت سے کئی بار یہ اعلان کر چکا ہے کہ اس نے خطے میں ایران کے تمام بازوؤں کا قلع قمع کر دیا ہے اور اب حوثیوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہا۔ ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مشن کے پریس آفس کے علان کے مطابق سلامتی کونسل 30 دسمبر کو ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ اجلاس میں اسرائیلی اراضی پر حوثیوں کے حملوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments