International

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں

پاکستان کی فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔ بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6، ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔ بیان کے مطابق راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments