International

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا، 2 قرآنی نسخوں کا انتخاب کیوں‌ کیا؟

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا، 2 قرآنی نسخوں کا انتخاب کیوں‌ کیا؟

امریکا : نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا انہوں نے قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلمان نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب دو حصوں میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب پرانے سٹی ہال کے بند سب وے اسٹیشن میں ہوئی اور سال نو کا آغاز ہوتے ہی ظہران ممدانی نے حلف اٹھایا۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی عوامی نمائندے نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات سمیت کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ممدانی نے حلف اٹھانے کے لیے قرآن پاک کے قدیم نسخے سمیت دو قرآنی سیٹ کا انتخاب کیا، ایک 18 ویں صدی کے آخر یا 19 ویں صدی کے اوائل کا ہے جب کہ دوسرا قرآن پاک پاکٹ سائز اور ان کے دادا اور دادی کے زیر استعمال بھی رہا ہے۔ واضح رہے کہ ممدانی نیویارک جیسے تقریباً 80 لاکھ آبادی والے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی شخص ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments