Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی
مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی — September 19, 2026
رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق تیار کردہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹ پرمبنی تھی مگر اس نے امریکا اور چین کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا ایران جنگ کےدوران امریکی فوجی اہلکار کو رپورٹ ملی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں ایک چینی جہاز مبینہ طور پر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے اجزا کی نقل وحمل کررہا ہے۔

ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج چینی جہاز پر چڑھائی کرنے ہی والی تھی اور اس کے لیے امریکی لڑاکا طیارے بھی حرکت میں آگئے تھے۔

تاہم آپریشن شروع کرنے سے کچھ ہی لمحے پہلے اس رپورٹ کا دوبارہ تفصیلی جائزہ لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ رپورٹ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کو استعمال کرکے بنائی گئی تھی۔

جس تجزیہ کار نے رپورٹ بنائی تھی اس اہلکار نے چیٹ بوٹ استعمال کیا تھا اور اس چیٹ بوٹ نے جہاز پر موجود اشیاء کی غلط شناخت کی تھی۔

تجزیہ کار نے جہاز پر موجود کارگو سے متعلق چیٹ بوٹ سے وہ انٹیلی جنس معلومات مانگی تھی جو امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ پیسیفک نے حاصل کی تھی۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ چیٹ بوٹ کمرشل پراڈکٹ تھا یا امریکی حکومت کی جانب سے تیار کردہ تھا تاہم چیٹ بوٹ نے اوپن سورس ڈیٹا کو انٹیلی جنس معلومات سے ملا جلا دیا اوراس طرح چینی جہاز میں موجود سامان کے بارے میں غلط رپورٹ مرتب کردی۔

یہ تو نہیں بتایا گیا کہ چین کے کس جہاز پر شک کیا گیا تھا اورچڑھائی کی تیاری تھی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ چینی جہاز کیخلاف آپریشن دونوں ملکوں کے درمیان جنگ چھڑنے کا باعث بن سکتا تھا۔

رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn