Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

گوگل کی مصنوعی ذہانت جیمنائی نے پہلی بار 3 کمپنیوں کا نظام ہیک کر لیا: رپورٹ

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

گوگل کی مصنوعی ذہانت جیمنائی نے پہلی بار 3 کمپنیوں کا نظام ہیک کر لیا: رپورٹ
گوگل کی مصنوعی ذہانت جیمنائی نے پہلی بار 3 کمپنیوں کا نظام ہیک کر لیا: رپورٹ — September 19, 2026
گوگل کی مصنوعی ذہانت کا ماڈل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر کے 3 کمپنیوں کے محفوظ نظام میں داخل ہوا جسے گوگل کے مصنوعی ذہانت کے نظام کی جانب سے خودمختار طور پر سائبر حملے کی پہلی معلوم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ واقعات مئی میں سائبر سیکیورٹی کی جانچ کے دوران پیش آئے، یہ جانچ آزاد سائبر سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایک واقعے میں مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے بار بار پاس ورڈز کا اندازہ لگا کر محفوظ نظام تک رسائی حاصل کی جبکہ دیگر 2 واقعات میں جیمنائی کو عوامی ڈیٹا سے ایسی خفیہ معلومات مل گئیں جن کے ذریعے وہ محفوظ نظاموں تک پہنچ گیا۔

متعلقہ ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ دیگر مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کو درپیش مسئلے سے ملتا جلتا تھا اور تمام متعلقہ اداروں کو جولائی کے آخر میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔

گوگل جیمنائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے تمام معلوم مسائل کئی ہفتے قبل حل کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایسے ہی واقعات میٹا، اینتھروپک اور اوپن اے آئی کی جانب سے بھی سامنے آ چکے ہیں۔

ان واقعات نے مصنوعی ذہانت کے نظام کو زیادہ خودمختاری اور انٹرنیٹ و کمپیوٹر نظام تک رسائی دینے کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

گوگل کی مصنوعی ذہانت کا ماڈل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر کے 3 کمپنیوں کے محفوظ نظام میں داخل ہوا جسے گوگل کے مصنوعی ذہانت کے نظام کی جانب سے خودمختار طور پر سائبر حملے کی پہلی معلوم م...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn