Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان — September 19, 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر امریکی کنٹرول ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے امریکا کا مستقل کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا، امریکا کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے، ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کریں گے ہی نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی تین سو فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا پڑ سکتی ہیں ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا جب کہ ایران جنگ میں آئندہ اقدامات سے پہلے علاقائی شراکت داروں کی رائے سنوں گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn