خودکشی کرنے والا پولس افسر اجتماعی عصمت در ی معاملے کی جانچ کر رہے تھے
ہابڑا کے ایس آئی نے خودکشی کر لی ہے۔ ان کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اجتماعی عصمت دری معاملے کی جانچ کر رہے تھے۔ صبح کو انہیں بیرک میں مردہ حالت میںپایا گیا انہوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کی تھی۔57سالہ مسٹر سین ہابرا میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کی جانچ کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔سین سوموار کو دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے والے تھے۔ وہ ڈیوٹی پر نہیں آئے تو سویک وولنٹیر نے یہ جاننا چاہا کہ مسٹر سین کیا کر رہے ہیں۔ انہوںنے دیکھا کہ کھڑکی کی گرل سے گمچھا گلے لگا کر انہوںنے خودکشی کر لی ہے۔ ایئر کنڈیشن اس وقت بھی چل رہا تھا۔ مسٹر جنوبی چوبیس پرگنہ کے مہش تلہ کے رہنے والے ہیںَ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی رہ گئی ہے۔ ابتدائی جانچے سے پتہ چلا کہ افسر نے خودکشی کی ہے۔ لیکن انہوںنے کیوںکوخودکشی کی اس کا پتہ نہیں چل سکا۔
خودکشی کرنے والا پولس افسر اجتماعی عصمت در ی معاملے کی جانچ کر رہے تھے...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments