Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے والے چاروں بچوں کو عارضی ضمانت ملی

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے والے چاروں بچوں کو عارضی ضمانت ملی
ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے والے چاروں بچوں کو عارضی ضمانت ملی — September 15, 2026
ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے والے چاروں بچوں کو عارضی ضمانت ملی
جلپائی گوڑی ضلع اسکول کے کلاس ٹین کے چار طلبا کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں جوئنائل جسٹس بورڈ بھیج دیا گیا تھا۔ انہیں عدالت نے عارضی ضمانت دے دی۔ سبھوں بچوںکو سات دنوں تک روزانہ بورڈ کے سامنے حاضر ہونا ہوگا۔ اس کے بعد ہفتہ میں ایک بار کونسلنگ کےلئے جانا ہوگا۔8ستمبر کو ہیڈ ماسٹردھرم چند باروئی درجہ دہم کے بچوں نے جونیئر کلاس کےلئے اسپیشل میڈ ڈے میل جاری کرنے کو کہا تھا۔ اسٹیٹ ایجوکیشن منسٹر دیپک برمن نے گزشتہ جمعہ کو اسکول کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں بچوں کو ٹرانسفر سرٹیفیکٹ دے دیا جائے گا۔ یہ لوگ کسی دوسرے اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔دوسرے اسکولوں کے ذمہ داروں سے کہہ دیا گیا ہے کہ ان بچوں کے داخلے میں کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔
بچوںکو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے لئے دوران طلبا کے وکلاءنے کہا کہ اسکول حکام نے ان لوگوںکو ٹرانسفر سرٹیفیکٹ دے دیا ہے۔ٹی سی خود ہی ایک طرح کی سزا ہے۔اب ان لوگوںکو حراست میں رکھنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔اگر انہیں یہاں رکھا جا تاہے تو اس مطالب ایک جرم کےلئے دو بار سزا دینا ہوا۔مجسٹریٹ نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بچوںکو ٹی سی دے دی گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ انہیں سزا مل گئی ہے۔ دوسری طرف مدھیامک امتحان بھی سامنے ہے۔یہ ان کےلئے بڑی سزا ہے۔

ہیڈ ماسٹر پر حملہ کرنے والے چاروں بچوں کو عارضی ضمانت ملی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn