Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھا، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھا، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل
سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھا، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل — October 10, 2026
اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے لیڈر یائر گولان نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی تھی اور ایران کیخلاف جنگ نے اسرائیل کی پوزیشن بدتر کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں یائر گولان نے کہا کہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں قدامت پسند مضبوط ہوئے۔ نیتن یاہو نے تاریخی موقع برباد کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سینئر خامنہ ای کو مارنے سے اسرائیل کے مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ اور طویل عرصے سے برسراقتدار لیڈر کا ہونا ہمیشہ خاص فائدے کا حامل ہوتا ہے اور سینئر خامنہ ای کی عمر چھیاسی برس تھی۔ علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں انقلابی حکومت کا تختہ الٹنے کے بجائے قدامت پسند مضبوط ہوئے اور اسرائیل کے اسٹریٹیجک مفادات کو نقصان پہنچا۔

یائر گولان نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو نے ایران جنگ میں ایسے غیرحقیقت پسندانہ اہداف رکھے جو حاصل کرنے میں اسرائیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سوال پر یائر گولان نے اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس آبادی کو دوسروں پر گزارا کرنے والے طفیلیے قراردیا۔

اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے لیڈر یائر گولان نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn