معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔ تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں مکمل حجاب کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔
Source: social media
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ :ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 62 رنز سے ہرایا
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد ہوا
بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا