انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے میچ میں 2-1 کے خسارے سے کم بیک کیا اور جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلائی، ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کے دوران 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی، یوں پہلے کوارٹر میں جاپان کو 2-1 کی برتری حاصل رہی۔ میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے رانا وحید اشرف نے گول کیا اور میچ 2-2 سے برابر کیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی۔ سفیان خان کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پاکستان نے میچ میں 3-2 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کا نیشنز کپ میں تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ سے کھیلا جائے گا۔
Source: social media
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی
کمِنس 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر