Sports

ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست

ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست

ایمسٹیلوین، 12 جون:) ہندستانی ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ارجنٹینا کے خلاف جمعرات کو ایک اور ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ نیدرلینڈز کے دورے پر گئی ہندستانی ٹیم کی یہ چوتھی شکست ہے ۔ اس سے قبل بدھ کو ارجنٹینا نے ہندوستان کو ایک قریبی مقابلے میں 4-3 سے ہرایا تھا۔ارجنٹینا کے خلاف لگاتار دوسرے دن کھیلا گیا یہ مقابلہ ہندستان برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن پنالٹی اسٹروک پر کیا گیا گول ریفری نے مسترد کر دیا، جس کے بعد ملے موقع کو ڈریگ فلکر جگراج سنگھ فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ جگراج نے چوتھے منٹ میں میچ کے پہلے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندستان کو برتری دلا دی، لیکن ٹومس ڈومین نے 9ویں اور 49ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے دو گول کرکے ارجنٹینا کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔ ہندستان کو ہوٹر بجنے سے دو منٹ قبل پنالٹی اسٹروک ملا اور جگراج نے گیند کو ارجنٹینا کے گول پوسٹ کے اندر ڈال دیا۔ ارجنٹینا نے اس بنیاد پر ویڈیو ریفرل مانگا کہ اسٹروک لیتے وقت جگراج کا بایاں پا¶ں گیند سے کافی آگے تھا۔ ویڈیو امپائر نے ارجنٹینا کے حق میں فیصلہ سنایا، لیکن ہندوستان کی قیادت کرنے والے کپتان ہاردک سنگھ نے ریفری سے یہ جانچنے کے لیے کہا کہ کیا جگراج کے اسٹروک لینے سے پہلے ارجنٹینا کے گول کیپر ٹومس سینٹیاگو گول لائن سے آگے تھے ۔اس بار ہندستان کو ویڈیو امپائر سے موافق فیصلہ ملا۔ جگراج کو اسٹروک دوبارہ لینے کی اجازت دی گئی، لیکن اس بار سینٹیاگو نے ان کے شاٹ کو بچا لیا۔ہندستان پرو لیگ کے اس یورپی مرحلے کے دوران اولمپک چیمپئن نیدرلینڈز سے 1-2 اور 2-3 سے ہار گیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments