Sports

جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا

جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا

لارڈز، 11 جون:) کاگیسو ربادا (پانچ وکٹیں) اور مارکو یانسن (تین وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے بدھ کے روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 2025 کے فائنل میں بلے بازی کر رہے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 212 رنز کے اسکور پر روک دیا۔ لنچ کے وقفے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور بو ویبسٹر نے آسٹریلیائی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ 42ویں اوور میں ایڈن مارکرم نے اسٹیو اسمتھ کو آوٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ا سٹیو اسمتھ نے 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ایلکس کیری (23 رنز) کیشو مہاراج کا شکار بنے ۔ اس کے بعد ربادا اور یانسن نے آسٹریلیائی اننگز کو سمیٹنے میں دیر نہیں لگائی۔ بو ویبسٹر نے 11 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں ربادا نے آوٹ کیا۔ کپتان پیٹ کمنز (ایک رن) اور مچل اسٹارک (ایک رن) کو ربادا نے بولڈ کیا۔ نیتھن لیون (صفر) کو مارکو یانسن نے بولڈ کیا۔ جنوبی افریقی گیند بازوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کو 56.4 اوورز میں 212 کے اسکور پر ڈھیر کر دیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اتری آسٹریلیا ئی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اس نے سلامی بلے باز عثمان خواجہ (صفر) کی وکٹ 12 رنز کے اسکور پر گنوا دی۔ انہیں کگیسو ربادا نے بیڈنگھم کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کیمرون گرین (چار) کو بھی ربادا نے آوٹ کیا۔ جم کر کھیلنے کی کوشش کرنے والے مارنس لبوشین (17) کو 18ویں اوور میں مارکو یانسن نے آوٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ (11) بھی مارکو یانسن کا شکار بنے ۔ ان کے آوٹ ہوتے ہی لنچ کا اعلان کر دیا گیا۔ لنچ ٹائم تک جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 23.2 اوورز میں 67 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر میچ پر غلبہ حاصل کر لیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو ربادا نے پانچ اور مارکو یانسن نے تین وکٹیں لیں۔ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments