Sports

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کا فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور پہلی بار فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کل سے لارڈز میں شروع ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کا تاج سجانے والی ٹیم مالا مال ہوگی اور فاتح ٹیم کو ٹیسٹ میس کے ساتھ 3.6 ملین ڈالر انعامی رقم ملے گی، جو گزشتہ دونوں ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے کئی گنا زیادہ ہے۔ رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اور اس کو 2.16 ملین ڈالر کی رقم ملے گی۔ تاہم جنوبی افریقا نے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ ٹمبا باووما جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرام، ریان ریکلٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرینے، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسکو ربادا اور لنگی نگیدی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments