لارڈز، 12 جون: جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے دوسرے دن جمعرات کو چھ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کے تیز گیندبازپیٹ کمِنس نے اپنا نام کیریئر میں 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ کمِنس نے 18.1 اوورز میں 28 رنز دے کر چھ جنوبی افریقی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کمِنس ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے 40ویں بولر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ آٹھویں گیندباز ہیں۔ تیز گیندبازوں کی بات کریں تو وہ 300 وکٹیں لینے والے 30ویں اور آسٹریلیا کے لیے چھٹے گیندباز ہیں۔ وہ گیندوں کے لحاظ سے 300 وکٹوں تک پہنچنے والے پانچویں تیز ترین گیندبازہیں۔ انہوں نے 300 وکٹوں کے ہندسے تک پہنچنے کے لیے 13,725 گیندیں لیں۔ اس جدول میں جنوبی افریقہ کے کاگسو ربادا سرفہرست ہیں، جنہوں نے 300 وکٹوں کی کامیابی 11,817 گیندوں کے ساتھ حاصل کی تھی۔ کمِنس نے سب سے تیز 300 وکٹیں مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دسویں بولر بنتے ہوئے عمران خان کی برابری کرلی ۔ دونوں نے 68 ٹیسٹ میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ کمِنس نے اس میچ سے پہلے آسٹریلیا کی جیت میں کل 184 وکٹیں لی تھیں۔ جیسن گلیسپی، مچل جانسن، ڈینس للی، بریٹ لی، مچل اسٹارک اور گلین میک گرا اس معاملے میں ان سے آگے ہیں، لیکن ان میں سے کسی بھی بولر کی اوسط کمِنس کی 18.09 کی اوسط سے بہتر نہیں ہے ۔ وہ ایک کیلنڈر سال میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے آسٹریلوی گیندبازوں میں بہترین بولنگ اوسط والے گیندبازبھی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں 20.13 کی اوسط سے 59 وکٹیں لی تھیں اور اس طرح انہوں نے للی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، جنہوں نے 1981 میں 20.95 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Source: uni news
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن نے آسٹریلیا کو 212 رنز پر روک دیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان