Sports

مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر

مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر

ڈھاکہ، 12 جون:) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر مہدی حسن میراز کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے ۔ 27 سالہ مہدی حسن اگلے 12 ماہ تک ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ مہدی حسن نے نجم الحسین شانتو کی جگہ لی ہے اور وہ اگلے ماہ سری لنکا میں بنگلہ دیش کی آنے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران باضابطہ طور پر اپنی مدت کا آغاز کریں گے ۔ کپتان مقرر ہونے کے بعد مہدی حسن نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا۔ مہدی حسن نے کہا، "قومی ٹیم کی کپتانی کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے ۔ بورڈ نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے ، اس سے میں بے حد فخرمحسوس کر رہا ہوں۔ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔ مجھے اس ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے ۔ ہمارے پاس بے خوف کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت اور ذہنیت ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم پراعتماد رہیں، عزم کے ساتھ رہیں اور ملک کے لیے دل سے کھیلتے رہیں۔" آف اسپننگ آل راونڈر نے اس سے قبل شانتو کی غیر موجودگی میں چار ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی کپتانی کی ہے ۔ 105 ون ڈے میچوں میں 1617 رنز اور 110 وکٹوں کے ساتھ، حسن فی الحال آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے آل راونڈرز میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہ محمد رفیق، مشرف مرتضیٰ اور شکیب الحسن کے ساتھ بنگلہ دیشی کرکٹرز کے ایک خصوصی گروپ کا حصہ ہیں، جنہوں نے اس فارمیٹ میں 1000 رنز اور 100 وکٹیں مکمل کی ہیں۔ اس سے قبل، آل را¶نڈر کو اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اپنے پہلے اسائنمنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین نظم العابدین نے انہیں انعام دینے کے فیصلے کے پیچھے آل را¶نڈر کی تسلسل کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا، "مہدی حسن نے بیٹ اور گیند دونوں سے مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ٹیم میں جوشیلا جذبہ اور متعدی توانائی لائے ہیں۔ ان کی کارکردگی، قائدانہ خصوصیات اور مجموعی پختگی انہیں ہماری ون ڈے ٹیم کی رہنمائی کے لیے ایک مناسب انتخاب بناتی ہے ۔" مسٹرعابدین نے کہا، "ہم شانتو کی کپتانی کے دوران دکھائی گئی مثبت سوچ اور کردار کے لیے شکر گزار ہیں۔ وہ ہمارے قائدانہ گروپ کا ایک اہم حصہ اور بیٹنگ یونٹ میں ایک کلیدی فرد ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments