Sports

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔ صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں برانز میڈل جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جہاں ون ڈے میں انہوں نے 8 سنچریاں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری بنائی۔ انٹرنیشنل کیریئر میں صوفی ڈیوائن نے 226 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments