Sports

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا۔ گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بن گیا تھا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہوئی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments