Sports

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ :ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 62 رنز سے ہرایا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ :ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 62 رنز سے ہرایا

بریڈی، 15 جون:) ایون لیوس (91)، کپتان شائی ہوپ (51) اور کیسی کارٹی (ناقابل شکست 49) کی طوفانی اننگز کے بعد عقیل حسین (3 وکٹ) اور جیسن ہولڈر (دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے اتوار کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 62 رنوں سے ہرادیا۔ 257 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئرلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں کپتان پال اسٹرلنگ (13) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ہیری ٹییکٹر نے راس ایڈیئر کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت ہوئی۔ 11ویں اوور میں روسٹن چیز نے ہیری ٹییکٹر 25 گیندوں پر(38) کو آوٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی دلائی۔ لورکن ٹکر (ایک) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ راس ایڈیر 36 گیندوں میں (48)، ٹم ٹییکٹر (7)، جارج ڈوکریل (15) اور بیری میکارتھی (2) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی اور 62 رنز سے میچ ہار گئی۔ مارک ایڈیر (31) اور لیام میکارتھی (16) رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تین اور جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روسٹن چینجز اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل آج یہاں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ایون لوئس اور شائی ہوپ کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 122 رنز جوڑے ۔ 11ویں اوور میں شائی ہوپ کی صورت میں ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ گرا۔ انہیں میکارتھی نے آ¶ٹ کیا۔ شائی ہوپ نے 27 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر (51) رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ روومین پاول (دو)، شمرون ہیٹمائر (15) رنز بنانے کے بعد آ¶ٹ ہوئے ۔ 13ویں اوور میں میتھیو ہمفریز نے سنچری کی جانب بڑھنے والے ایون لیوس کو آوٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ایون لوئس نے 44 گیندوں پر 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ جیسن ہولڈر 18 رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز کا بڑا اسکور کھڑاکیا۔ کیسی کارٹی نے 22 گیندوں پر 49 رنز بنائے ۔ روماریو شیفرڈ 6 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد ناٹ آ¶ٹ رہے ۔آئرلینڈ کی جانب سے میتھیو ہمفریز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ایڈیئر، بیری میکارتھی اور برین وائٹ نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments