جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ سنیچر کو لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایڈن مارکرم نے میچ کی چوتھی اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا ایسا موقع ہے جب جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کا کوئی بھی میگا ایونٹ اپنے نام کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان ٹمبا باواما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ چوتھا روز لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن سٹبس بھی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کے لیے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
Source: social media
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
کمِنس 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا