بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے سابق قانون ساز اور کرکٹر شکیب الحسن سمیت 14 افراد پر سفری پابندی عائد کردی۔ عدالت نے یہ حکم اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست میں اے سی سی نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ان افراد سے تفتیش کررہا ہے۔ اے سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ درخواست ڈھاکا کی عدالت میں اس وقت دائر کی گئی جب انہیں قابل اعتماد انٹیلی جنس موصول ہوئی کہ ملزم تفتیش سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر پر گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شکیب الحسن کا شمار بنگلہ دیش کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ کیریئر میں انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 700 وکٹوں کے ساتھ 14,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
Source: social media
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی
کمِنس 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر