سابق انگلش بیٹر کیون پیٹرسن نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد اسے جذباتی لمحات سے بھرپور ٹیسٹ میچ قرار دیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، پہلی اننگز میں پروٹیز کو کینگروز کے خلاف بڑے خسارے کا سامنا تھا، تاہم ٹیما باووما کے بروقت فیصلوں نے جیت کی راہ اہموار کی۔ جنوبی افریقہ اپنے سر پر ٹیسٹ چیمپئن کا تاج سجا چکا ہے، اپنے آبائی ملک کے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد کیون پیٹرسن نے ٹیسٹ میچ کی اساس اور اس سے جڑے لوگوں کے جذبات کی تعریف کی۔ پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "جنوبی افریقہ کی جیت ہر کسی کو وہ جذبات فراہم کرے گی جو صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کر سکتی ہے”۔ اس سے قبل سری لنکا کے کمارا سنگاکارا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن بن چکی ہے تاہم اس جیت میں انفرادی صلاحیتوں سے قطع نظر اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے”۔ خیال رہے کہ ٹیمبا باووما نے نہ صرف فائنل ٹیسٹ میچ میں بہترین کپتانی کی تھی بلکہ انھوں نے پہلی اننگز میں کارآمد 36 رنز جبکہ دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم کے ساتھ فتح گر شراکت قائم کرتے ہوئے 66 رنز بنائے تھے۔
Source: social media
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی
کمِنس 300 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
محمڈن اسپورٹنگ کے لیے بحران مزید گہرا ہوگیا: کلب کو فیفا نے دیا پابندی لگانے کا الٹی میٹم
ہاکی :ارجنٹینا کے ہاتھوں آخری میچ میں ہندستان کو ملی شکست
مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر