Sports

نیشنز ہاکی کپ: کوریا کو شکست، پاکستان نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گا

نیشنز ہاکی کپ: کوریا کو شکست، پاکستان نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گا

نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے کامیابی حاصل کی، فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 6 بجے مدمقابل آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔ اس سے قبل نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل تین، تین گول سے برابر تھا جس کے بعد فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ فرانس کو دوسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں تین گول داغ دیے۔ فرانس کی جانب سے آخری کوارٹر میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments