انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کا مقصد چھوٹے ممالک کو زیادہ ٹیسٹ میچز دینا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027ء سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میچ 4 روزہ کرنے کی تجویز ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کےلیے دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بد دستور 5 روزہ ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو 4 روز کا کرنے کی تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر آئی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کی حمایت کی ہے۔
Source: social media
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ :ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 62 رنز سے ہرایا
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد ہوا
بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
ٹیم سے باہر سرفراز خان کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، انٹرا اسکواڈ میچ میں 76 گیندوں پر طوفانی سنچری
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگادیا