International

تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار اور گردیز کے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق

تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار اور گردیز کے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق

پلینٹ لیبز سے موصول ہونے والی تازہ سیٹلائٹ فوٹیج کی بدولت افغانستان پر گذشتہ رات پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ موصول ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر کی ریزولیوشن نسبتاً کم ہے (یعنی کوالٹی کچھ بہت زیادہ اچھی نہیں ہے)، لیکن کابل میں دو مقامات اور قندھار اور گردیز میں کئی مقامات پر پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کابل میں ہونے والا نقصان پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں شہر کے مشرقی علاقے میں تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر واقع دو عمارتوں پر حملے ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ اس طرح افغانستان کے جنوب مشرقی شہر گردیز میں ایک فوجی اڈے میں واقع چار عمارتوں پر (آگ سے) جھلسنے کے نشانات اور نقصانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ ناسا سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں بھی اس مقام پر رات کے وقت ہیٹ سگنیچر ریکارڈ کیا گیا، جو اس مقام پر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔ سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق قندھار، جو طالبان کا ایک تاریخی گڑھ ہے، میں واقع ایئرپورٹ سے 4.5 کلومیٹر جنوب مشرق میں دو مقامات کو پہنچا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ بی بی سی ویریفائی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہاں جن دو مقامات پر حملہ ہوا ہے وہاں کیا کیا جا رہا تھا، یعنی اس مقام پر کون سی عمارتیں تھیں اور انھیں کس لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ خوست میں طالبان کے حکومتی اہلکاروں نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ پاکستانی جانب سے حملے آج جمعے کی شام دوبارہ حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے جنوب مشرقی زون میں 203ویں منصوری کور کے ترجمان عبدالحق فدا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’رمضان کے وقفے کے بعد خوست اور ٹانک میں آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔‘ عبدالحق فدا سے قبل خوست کے گورنر کے ترجمان مستغفر گرباز نے بھی میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں حملوں کے آغاز کے بارے میں اعلان کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر، صوبہ خوست کے زازئی میدان اور علیشیر اور تیریز اضلاع میں سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی حکومت کی چوکیوں پر افغان فورسز کے جوابی حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔‘ پاکستان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments