International

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر چین کا امریکا کو سخت ردعمل

تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر چین کا امریکا کو سخت ردعمل

تائیوان کو امریکا کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی فروخت پر چین کا سخت ردعمل آگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کو جدید ہتھیاروں کی فروخت پر چین نے دفاعی سازوسامان بنانے والی 30 امریکی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں۔ چین نے واضح کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کی”خطرناک” کوششیں بند کرے اگر ایسا نہ ہوا تو تائیوان کے معاملے پر اشتعال انگیز اقدامات کا سخت جواب ملے گا۔ امریکا نے حال ہی میں تائیوان کو 11ارب ڈالر کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا نے تائیوان کو 700 ملین ڈالر مالیت کا ’’ناسمس‘‘ میزائل سسٹم فروخت کر دیا۔ پینٹاگون نے تائیوان کو ناسمس میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ ناسمس سسٹم یوکرین میں استعمال ہو چکا ہے جو درمیانے فاصلے کی فضائی دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔ ناسمس سسٹم ایشیا پیسفک میں صرف آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے پاس موجود ہے۔ یوکرین میں روسی حملے کے دوران ناسمس نے مؤثر دفاع فراہم کیا تھا۔ امریکا نے تائیوان کےلیے 330 ملین ڈالر کے طیاروں اور پرزہ جات کی بھی منظوری دی ہے۔ تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے خبردار کیا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دے گا۔ چین کے تائیوان امور کے ترجمان پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments