تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تائیوان کو امریکا کی جانب سے 38 امریکی ساختہ و جدید ابرامز ٹینکوں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والے ٹینکوں کو شہر سینچو میں آرمی ٹریننگ بیس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سے 1.2 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے 108 ابرامز ٹینکوں کی فراہمی کے لیے 2019ء میں آرڈر کیے گئے تھے۔ تائیوان کو امریکا سے ابرامز ٹینکوں کی مزید کھیپ کی فراہمی 26-2025ء میں متوقع ہے جبکہ 30 سال میں فراہم کیے جانے والے یہ پہلے نئے ٹینک ہیں۔ دوسری جانب چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے۔ چین کی جانئ سے کہا گیا ہے کہ چین اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز