International

تائیوان: قمری سالِ نو کی تقریب میں مذہبی رہنما نے صدر پر قے کر دی

تائیوان: قمری سالِ نو کی تقریب میں مذہبی رہنما نے صدر پر قے کر دی

تائیوان میں قمری سالِ نو کی تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ایک مذہبی رہنما نے تائیوانی صدر لائی چنگ تے پر قے کر دی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تائیوانی صدر قمری سالِ نو کے دوسرے روز ایک تقریب کے دوران مندر میں میں سرخ لفافے تقسیم کر رہے تھے۔ مذہبی رہنما لن پی ہوئیو بھی تائیوان کے صدر کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران لن پی ہوئیو کی طبیعت بگڑتی دکھائی دی اور چند ہی لمحوں بعد انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھا، تاہم وہ خود کو قے کرنے سے نہ روک سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی رہنما کی قے کا کچھ حصہ تائیوانی صدر کے کندھے پر آ گرا۔ بعد ازاں مذہبی رہنما لڑکھڑاتے ہوئے قریب رکھی میز کے سہارے کھڑے ہو گئے، واقعے کے باعث تقریب مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں مذہبی رہنما نے وضاحت پیش کی کہ ان کے اہلِ خانہ نورو وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ممکن ہے میں خود بھی اس سے متاثر ہو گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں واقعی معذرت خواہ ہوں، میں خود کو روک نہیں سکا، اس کے بعد تقریب دوبارہ شروع کر دی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments