International

تھائی لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ

تھائی لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ

بنکاک: تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ مائی میں فوجی تربیتی مشن کے دوران چھوٹا جنگی طیارہ کریش کرگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائل تھائی ایئر فورس کے ترجمان چکرت تھمّاویچائی کا کہنا تھا کہ اے ٹی۔6 ٹی ایچ ) طیارہ، جو وِنگ 41 سے منسلک تھا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز طیارہ چیانگ مائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع چوم تھونگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پائلٹ کمبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو کی تربیتی مشق انجام دے رہے تھے جبکہ جائے حادثہ کے آس پاس کسی شہری کے زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام ہوا بازی کے حفاظتی معیارات کی مکمل پابندی کے ساتھ تحقیقات کریں گے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ رائل تھائی ایئر فورس نے ہلاک ہونے والے پائلٹس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments