International

تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی

تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی

تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اٹھ کھڑی ہوگئیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بنکاک کے مضافات میں واقع صوبہ نونتھابوری میں بدھ مت کے مندر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جب انہیں مندر میں لایا گیا تو اچانک تابوت ہلنے لگا اور اندر سے آواز سنائی دی جسے دیکھ کر مندر کا عملہ حیران رہ گیا۔ مندر کے عملے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ 65 سالہ خاتون کے بھائی اسے آخری رسومات کے لیے لائے تھے۔ خاتون کے بھائی مونگکول نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی بہن تقریباً دو سال سے بستر مرگ پر تھیں، بہن کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں جس پر انہیں گمان ہوا کہ وہ انتقال کرگئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مندر سے خاتون کو فوراً ایمبولینس بلاکر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، مندر انتظامیہ نے خاتون کے علاج کا خرچ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments