وسطی تھائی لینڈ کے کھاؤ یائی نیشنل پارک میں پیر کے روز ایک جنگلی ہاتھی نے ایک سیاح پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیاح ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک حکام نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2 سیاحوں کو اسی ہاتھی نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ نیشنل پارک کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے 65 سالہ تھائی سیاح کا تعلق لوپ بوری صوبے سے تھا۔ وہ صبح کے وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ سیر کے لیے نکلے تھے کہ اس دوران ہاتھی نے انہیں کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارک اہلکار نے ہاتھی کو ڈرا کر جب وہاں سے بھگایا تو اسی دوران متوفی کی اہلیہ خوش قسمتی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ پارک کے چیف نے کہا کہ یہ تیسرا حادثہ ہے جس میں ہاتھی کے ہاتھوں کسی انسان کی جان گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہاتھی ماضی میں پیش آنے والی چند دیگر غیر حل شدہ ہلاکتوں میں بھی ملوث ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق جمعے کے روز ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس ہاتھی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ