بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قائمہ کمیٹی نے جمعہ کی شب طارق رحمان کی بطور پارٹی چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے گلشن دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ ماہ لندن سے وطن واپس لوٹے ہیں، ان کی واپسی کے صرف پانچ دن بعد 30 دسمبر کو سابق وزیرِ اعظم اور بی این پی کے بانی ضیاءالرحمان کی اہلیہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی بی این پی کی پہلی قیادت کی آخری زندہ کڑی بھی ٹوٹ گئی۔ اب طارق رحمان محض خالدہ ضیا کے جانشین نہیں رہے، بلکہ 12 فروری کو متوقع انتخابات کی طرف بڑھتی ہوئی بی این پی کے بلاشرکت غیرے قائد بن چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ