International

طارق رحمان کی خالدہ ضیاءکے ساتھ ملاقات

طارق رحمان کی خالدہ ضیاءکے ساتھ ملاقات

طارق رحمان کی ڈھاکہ آمد اور خالدہ ضیاءسے ملاقات بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان ڈھاکہ کے اسپتال پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جلد ہی اپنی والدہ اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاءسے ملاقات کریں گے۔ طارق رحمان کی طویل عرصے بعد وطن واپسی اور اپنی والدہ سے ملاقات کو بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک بڑے موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یونس انتظامیہ پر الزامات بنگلہ دیش کے مقتول ریڈیکل لیڈر شریف عثمان ہادی کے بھائی عمر ہادی نے ایک احتجاجی ریلی کے دوران سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔عمر ہادی نے الزام لگایا کہ چیف ایڈوائزر محمد یونس کی عبوری حکومت کے اندر موجود ایک مخصوص گروہ نے ان کے بھائی کے قتل کی سازش رچی تاکہ آنے والے عام انتخابات کو سبوتاڑ کیا جا سکے۔ انہوں نے 'انقلاب منچ' کے زیر اہتمام ہونے والی ریلی میں کہا کہ جو لوگ اس وقت اقتدار میں ہیں، وہ اس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر قاتلوں کو بے نقاب نہ کیا گیا تو انہیں بھی شیخ حسینہ کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑے گا۔ ان الزامات کے چند گھنٹوں بعد ہی چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون (وزارت داخلہ) محمد خدا بخش چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شریف عثمان ہادی کون تھے؟ شریف عثمان ہادی بھارت اور عوامی لیگ کے سخت ناقد مانے جاتے تھے۔ وہ گزشتہ سال شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف ہونے والی پرتشدد طلبہ تحریک (جولائی انقلاب) کے اہم رہنماوں میں سے ایک تھے اور بعد میں انہوں نے 'انقلاب منچ' نامی پلیٹ فارم تشکیل دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments