تھینی: تامل ناڈو کی تھینی سب جیل میں بند 17 قیدی پیر کی دیر رات ایک پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق، 17 مفرور قیدیوں میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ باقی فرار ہونے والوں کا پتہ لگانے اور انہیں پکڑنے کے لیے پولیس کی 17 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ساؤتھ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجیندر بداری نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران ایک فرار قیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کچھ فرار قیدیوں کو پکڑ لیا ہے۔' اس واقعے کے بعد سکیورٹی ٹیمیں گاڑیوں کی سخت تلاشی لے رہی ہیں۔ ڈنڈیگل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس جے کمار نے اے این آئی کو تصدیق کی کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر پڑوسی ضلع ڈنڈیگل میں 16 مقامات پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ان تمام 17 قیدیوں کو ایک ہی بیرک میں رکھا گیا تھا۔ الزام ہے کہ جیل سے بھاگنے سے پہلے، جب جیل عملے کو ایک قیدی کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع ملی اور وہ اسے دیکھنے پہنچے، تو قیدیوں نے ان پر فلمی انداز میں حملہ کر دیا، بعد ازاں سب فرار ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، اس واقعے میں تھینی ضلع جیل سے وابستہ پولیس اہلکار تھنگا پانڈی کے سر پر چوٹ آئی اور انہیں 'جی ویلکو' کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، جیل کے دو اور پولیس اہلکاروں کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد آس پاس کے اضلاع کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ واقعے کی معلومات ایڈوکی، مدورائی اور ڈنڈیگل اضلاع کی پولیس کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، جب کہ فرار ملزمان کی تصاویر پولیس افسران کو بھیجی گئی ہیں تاکہ ان کی شناخت میں مدد مل سکے۔ کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس باقی فرار قیدیوں کا پتہ لگانے اور انہیں پکڑنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
تھینی: تامل ناڈو کی تھینی سب جیل میں بند 17 قیدی پیر کی دیر رات ایک پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری فراہم کی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments