Activities

تعلیمات مصطفی پرمکمل عمل آوری اور اسے عام کرنا ہی حقیقی جشن : مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی

تعلیمات مصطفی پرمکمل عمل آوری اور اسے عام کرنا ہی حقیقی جشن : مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی

ہماری زندگی کا ہرلمحہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہم کوآنکھ، ناک ،کان، ہاتھ اور پیر تمام خوبیوں سے مالا کیاہے اور سب سے بڑی چیز ہم کوصاحب عقل بنایا اور ہم کوایمان کی دولت سے مالامال فرمایا ہے۔ نبی کریم صلعم کواللہ تعالیٰ نے سارے جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے۔ جن سے ہم کو دین اسلام حاصل ہوا ہے ورنہ ہم کفر کے اندھیروں میں بھٹکتے رہتے۔ اس ایمان کی بدولت ہم کو یقینا جنت جیسی عظیم نعمت حاصل ہوگی ۔نبی کریم صلعم کے اخلاق سے تمام لوگ متاثر تھے ۔آپ نے ان پرکچرہ پھینکنے والی بوڑھی عورت کے بیمار پڑنے پراس کی عیادت کی اور بے انتہا ظلم کرنے والے کافروں کوفتح مکہ کے بعد معاف کردیا۔ اللہ کے رسول صلعم نے راستہ سے پتھرہٹانے کوبھی صدقہ جاری قراردیا ہے۔آپ کے اخلاق، کردار اور طرز زندگی سے تمام لوگ متاثر تھے اور آپ صلعم کی ہر بات کو وہ حق مانتے تھے ۔ آپ نے جوتعلیمات ہم کودی ہیں اسے ہم کوغیرمسلم بھائیوں تک پہنچاناچاہئے اوریہی حقیقی جشن مصطفی صلعم ہوگا ۔ان خیالات کااظہار پیٹلہ برج میلاد کمیٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ میلاد مصطفی صلعم سے مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی(سجادہ نشین خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میرعالم) نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جشن مناتے وقت ہم کو اس بات کا محاسبہ بھی کرنا چاہئے کہ کیا ہم نے اسلام کی تعلیمات کوعام کیاہے یا نہیں۔ کیا ہم نے اپنے کردار کوایسا بنایا ہے کہ لوگ ہم سے متاثر ہوکر دین کی طر ف رجوع ہوں ۔ مولانا نے کہاکہ ہم کوایسا جشن مناناچاہئے کہ کسی کو اس سے تکلیف نہ ہواور لوگ جشن کودیکھ کرخوشی محسوس کریں۔ دوران جشن تمام نمازوں کی پابندی ہونی چا ہئے اور زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گھرکے لوگوں کی کس ماحول میں تربیت کی اورانہیں کیا حقیقی اسلام کی تعلیم پہنچائی یا نہیں یہ تمام چیزوں کا آخرت میں حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرہ میں بڑھتے قتل کے واقعات، خاندانی تنازعات، لڑکیوں اور خواتین پرظلم یہ تمام چیزیں صرف اور صرف اسلام سے دوری کے سبب ہورہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ایسا بنائیں کہ غیرمسلم ہمارے بھائی اس سے متاثر ہوکر اسلام کی طرف رجوع ہوں۔ہم کو نبی کریم صلعم نے جس طرح زندگی بسر کر نے کاحکم دیا ہے ویسے ہی ہم کوگذارانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کواحترام کے ساتھ جشن منانا چاہئے اور کس کے نام پرجشن منایاجارہا ہے اس چیز کامکمل احترام رکھنا چاہئے۔ رکن اسمبلی چارمینار میرذوالفقار علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پرنعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا سردار سلیم،حافظ شمس ابوالعلائی اوردیگر شعراءنے کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض عبدالجبار نے انجام دیئے۔ اس موقع پر پیٹلہ برج میلاد کمیٹی کے ذمہ داران اورعوام الناس کی کثیرتعدادموجودتھی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments