انسانی اسمگلنگ اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ ممکنہ طور پر اس کا گلا دبایا گیا تھا۔ دریں اثناء ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے کے بعد بندرگاہی و لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلائم مستعفی ہو گئے۔ ایپسٹین دستاویز میں سامنے آیا تھا کہ تشدد سے متعلق ویڈیو بھیجنے پر جیفری ایپسٹین نے سلطان احمد بن سلائم کا شکریہ ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2008ء میں کم عمر لڑکی کو جسم فروشی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، تاہم اگست 2019ء میں جیفری ایپسٹین امریکی جیل میں مردہ حالت میں ملا تھا، اس وقت خبر سامنے آئی تھی کہ جیفری ایپسٹین نے جیل میں خودکشی کر لی ہے۔ حال ہی میں امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ