امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کے تحقیقاتی دستاویزات چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ سے غائب ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی تقریباً 16 فائلیں امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ سے جاری کیے جانے کے ایک دن بعد ہی غائب ہوگئی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات بغیر کسی سرکاری وضاحت اور عوام کو پیشگی اطلاع دیے بغیر شائع کیے جانے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہٹا دیے گئے۔ غائب ہونے والی فائلوں میں ایسی تصاویر شامل تھیں جن میں برہنہ خواتین کی عکاسی پر مبنی پینٹنگز دکھائی گئی تھیں، جبکہ ایک تصویر میں الماری کے اوپر اور درازوں میں رکھی گئیں متعدد تصاویر نظر آتی تھیں۔ دراز میں موجود تصاویر میں ڈونلڈ ٹرمپ، جیفری ایپسٹین، میلانیہ ٹرمپ اور ایپسٹین کی دیرینہ ساتھی گسلین میکسویل ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ