International

صیہونی وزیر اعظم معافی کے لئے پریشان

صیہونی وزیر اعظم معافی کے لئے پریشان

صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے خلاف مقدمے کی کارروائی رکوانے کے لئے ایک نئی درخواست دی ہے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنے خلاف مقدمے کی سماعت روکنے کی اپیل کی ہے جو پیر کو ہونے والی ہے صیہونی وزیراعظم نے اپنی اس درخواست کی وجہ ، ہنگامی سیاسی و سیکورٹی اجلاس کو بتایا ہے روزنامہ الاتحاد کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اس سے قبل بھی اسی جیسے بہانوں سے اپنے خلاف مقدمے کی سماعت منسوخ یا کورٹ کی کارروائی مختصر کرنے کی اپیلیں کر چکے ہیں دریں اثنا جسٹس ریفکا فریڈمین - فلیڈمین نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو کے خلاف عدالت کی کارروائی مختصر ہوگی اور مقدمے کی سماعت نو سے بارہ بجے تک ختم ہوجائےگی جبکہ اس سے قبل دوبجے تک جاری رہنے والی تھی ۔ الاتحاد کی رپورٹ کے مطابق تین روز پہلے بھی نتن یاہو کی درخواست پر مقدمے کی ایک پیشی منسوخ ہوچکی ہے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments