International

صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے

صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے متعدد حملے

حزب اللہ لبنان نے متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور تحریک استقامت کی حمایت اور لبنان و لبنانی عوام کے دفاع میں آج مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے مارون الراس میں صیہونی فوجی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اسی تناظر میں حزب اللہ لبنان نے العباد صیہونی فوجی مرکز پر بھی حملہ کیا۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح معالوت ترشیحا پر بھی میزائل حملہ کیا۔ حزب اللہ لبنان نے صیہونی چھاتابردار فوجی تربیت کے صیہونی مرکز کرمئیل پر بھی میزائل حملہ کیا۔لبنان کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے کل رات بھی مقبوضہ صفد کے علاقے پر میزائل حملہ کیا تھا۔ صیہونی فوج نے سات اکتوبر کو جنوبی لبنان پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments