ایک امریکی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی اسنائپرز فلسطینی بچوں سمیت عام شہریوں کے سروں اور دلوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔ امریکہ کے یہودی ڈاکٹر مارک پرلموٹر نے کہ جو کچھ عرصے تک غزہ کے ہسپتالوں میں رضاکار کے طور پر کام کر چکے ہیں، سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے اسنائپرز جان بوجھ کر غزہ میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے بارے میں کہا کہ میرے پاس دو فلسطینی بچوں کی طبی دستاویزات اور تصاویر موجود ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسنائپرز نے ان کے دلوں کو دقیق نشانہ بنایا، اور یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پچھلی تین دہائیوں میں انہوں نے دنیا کے مختلف جنگ زدہ اور حساس خطوں میں اپنے چالیس طبی مشن کے تحت خدمات انجام دی ہیں، کہا کہ میں نے غزہ میں اپنے قیام کے پہلے ہی ہفتے میں جو قتل عام دیکھا وہ گزشتہ تیس برسوں میں، میں نے جو کچھ دیکھا وہ اس کے برابرہے ۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ جنگ میں زخمی اور مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں، مزید کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں بچوں کی اتنی جلی ہوئی اور ٹکڑے ٹکڑے ہوئی لاشوں کو نہیں دیکھا۔ جولائی کے آغاز میں صہیونی میگزین "972" نے بھی اعتراف کیا تھا کہ صہیونی فوج کے غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں ہے اور وہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے ہر فرد کو نشانہ بنا سکتی ہے، خواہ وہ بچہ ہو یا عورت۔ غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تقریباً سولہ ہزار فلسطینی بچے شہید اور 38 ہزار بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر زندگی بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں-
Source: Social Media
اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم
پی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا
سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
چین کی جانب سے ایران کے جوہری مذاکرات کے لیے حمایت کا اعلان
ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ
عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع
امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ
جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا
دہائی سے بھی کم میں وہ کچھ حاصل کیا جس نے ہمیں عالمی رول ماڈل بنا دیا: شاہ سلمان