امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 300 سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرکے حکمراں جماعت کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دیدی اور ان کی جماعت نے اب سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان کا میدان بھی مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے فوری نفاذ کا مینڈیٹ مل گیا۔ امریکی ریاستوں ایری زونا اور کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے باعث نتائج اب جاری کردیئے گئے جس سے ریپبلکن کے ایوان نمائندگان میں نمبرز پورے ہوگئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز نے امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں 435 میں سے 218 نشستیں حاصل کرلیں جو اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار نمبر ہے۔ دوسری جانب حکمراں جماعت ڈیمو کریٹ ایوان نمائندگان کی 208 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 53 نشستیں جیت کر پہلے ہی ایوان بالا میں اکثریت حاصل کر چکی ہے۔
Source: Social Media
آئندہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرینگے، دی گارڈین
شمالی وز یرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، آٹھ شدت پسند ہلاک
امریکا : میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں سے زہر خوانی کے کیسوں کی تعداد 104 ہو گئی
بیروت کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، انخلا کی نئی ہدایات
ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے کلینک کھولنے کا اعلان
اسرائیل کی جنگ کا طریقہ کار نسل کشی پر مبنی ہے : یو این کمیٹی
طالبان نے مبینہ قاتل کو سرِ عام سزائے موت دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا
لندن میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا تعاقب، چاقو سے حملے کی دھمکی دی، گالیاں بھی دی گئیں
ٹرمپ اور بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’سیاست بہت مُشکل کام ہے‘
سعودی عرب کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں کی نسل کشی کی مذمت
غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کا حامی اسرائیل میں نیا امریکی سفیر مقرر