بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور سیف علی خان کی محبت سے ان کے فینز بخوبی واقف ہیں لیکن اس سب کے باوجود کرینہ کپور کو بھی عام بیویوں کی طرح سیف سے کئی شکوے ہیں۔ ماضی میں رنبیر کپور کرینہ کپور کے ٹاک شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ میں شریک ہوئے تھے جس دوران رنبیرنے بیٹی راہا کی پیدائش پر کام سے وقفے اور عالیہ کے ساتھ اسپتال میں ہی رہنے کا انکشاف کیا تھا۔ دوران شو رنبیر کپور نے کرینہ کو بتایا تھا کہ ’ میں نے بیٹی کی پیدائش سے 2 سے 3 ماہ پہلے ہی کام سے وقفہ لے لیا تھا حتیٰ کہ راہا کی پیدائش پر میں عالیہ کے ساتھ ایک ہفتہ اسپتال میں ہی ٹھہرا تھا‘۔ جس پر کرینہ نے فوری جواب دیتے ہوئے رنبیر کو 'خوبصورت شوہر' کا خطاب دیا تھا ۔ ساتھ ہی بیبو نے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ ’سیف بیٹوں کی پیدائش پر میرے ساتھ ایک رات بھی اسپتال میں نہیں ٹھہرے تھے‘۔ خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔
Source: social media
فلم لاپتہ لیڈیز پر کہانی چوری کے الزامات غلط ہونے کا دعویٰ
اقوامِ متحدہ میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی خصوصی نمائش
سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض
سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری
منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز پر سیخ پا
سری دیوی کی موت کے بعد دبئی میں میرا لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ ہوا: بونی کپور
سلمان کی ’سکندر‘ فلاپ یا ہٹ؟ کمائی 200 کروڑ کے قریب پر بحث پھر بھی جاری
ملائکہ اروڑا کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری
متھن چکرورتی کے بیٹے کا سلمان خان سے مالی مدد کا انکشاف
’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا
سری دیوی کی موت کے بعد دبئی میں میرا لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ ہوا: بونی کپور
فلم لاپتہ لیڈیز پر کہانی چوری کے الزامات غلط ہونے کا دعویٰ
اقوامِ متحدہ میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو اَدر لینڈ‘ کی خصوصی نمائش
سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کی فٹنس اور ڈائٹ کا راز بتا دیا