بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ملائکہ اروڑا کے خلاف سیف علی خان 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے گزشتہ روز 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں سیف علی خان کے خلاف مقدمے میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر اداکارہ اور دیگر کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور غیر حاضر رہے جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ ملائکہ اروڑا کو پہلے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ غیر حاضر رہیں، جس پر عدالت نے ملائکہ اروڑا کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو بھی اداکارہ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ اس وقت عدالت نے ملائکہ کی بہن و اداکارہ امریتا اروڑا کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی 5 ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
Source: social media
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل