بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا رانی سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اس کی حفاظت کرے، اسے بری نظر سے محفوظ رکھے۔ اسے بہت زیادہ نام، شہرت اور دولت سے نوازے۔ لیکن سب سے بڑھ کر اسے ہمیشہ پیار اور سپورٹ ملے‘۔ یش کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے کی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے آشنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ سب گراؤنڈ سے دیکھ رکھا ہے میں اس میں ایک دم نیا نہیں ہوں‘۔ گووندا کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے یش کو جس دباؤ کا سامنا ہے، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ اس وراثت (گووندا کی لیگیسی) کو آگے لے کر جانا آسان نہیں ہے۔ لوگوں کی توقعات ہیں لیکن یش اپنا راستہ خود بنا رہا ہے اور وہ ایک وقت میں ایک قدم اٹھا رہا ہے‘۔ یشوردن نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سائی راجیش کی اگلی فلم میں بطور اداکار ڈیبیو کریں گے جس کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا۔ اطلاعات کے مطابق آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اس فلم میں کام کریں گے۔ واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے کیونکہ سنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ’علیحدہ‘ رہتے ہیں۔ بعد ازاں اداکار کے وکیل نے تصدیق کی کہ سنیتا آہوجا نے کچھ عرصہ قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اب وہ ایک ساتھ ہیں۔
Source: social media
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا