Entertainment

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض

ٹیلی ویژن کے مقبول شو سی آئی ڈی کے شہرہ آفاق کردار اے سی پی پردھیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔ 'کچھ تو گڑبڑ ہے دیا' یا 'دروازہ توڑو دیا' یہ وہ جملے ہیں جو گزشتہ 27 برس سے بچے بچے کی زبان پر ہوتا ہے اور یہ ہی اے سی پی پردھیومن کی پہچان بھی رہا، لیکن اب یہ الفاظ مداحوں کو مزید سننے کو نہیں ملیں گے۔ میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پر پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپیکٹر دیا کو روتے جب کہ انسپیکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرومو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے سی پی پردھیومن، ابھیجیت اور دیا اس شو کی پہچان ہیں، ان میں سے کسی بھی ایک کے بغیر یہ شو مکمل نہیں ہوسکتا۔ چند سوشل میڈیا صارفین نے اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہوسکتا ہے جس طرح پرومو میں دکھائی دے رہا ہے ویسا کچھ نہ ہو لیکن اب چینل نے خود تصدیق کردی ہے کہ آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بھارتی ٹی وی کی جانب سے اے سی پی کی تصویر جاری کی گئی اور شو میں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اے سی پی پردھیومن کے بعد اب شو میں سی آئی ڈی کی قیادت کون کرے گا اور نیا اے سی پی کون ہوگا؟ میڈیا کے مطابق اس سے قبل اے سی پی پردھیومن کی غیر موجودگی میں ویسے تو انسپیکٹر ابھیجیت ٹیم کی قیادت کرتے رہے لیکن اب ایک نیا نوجوان افسر اے سی پی بن کر آئے گا۔ اے سی پی پردھیومن کے قتل کا کیس حل کرنے کے لیے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں جو ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پارتھ کہتے ہیں کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments