بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر جس نے اب تک باکس آفس پر 187 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، کیا یہ فلم ہٹ ہے یا فلاپ؟ اس حوالے سے ایک بحث جاری ہے۔ گو کہ سلمان خان کی اس فلم نے کافی تنقید اور خراب جائزوں کا بھی سامنا کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سلمان کی دو سال بعد عید پر ریلیز ہونے والی فلم ہے اس سے قبل انہوں نے "کسی کا بھائی کسی کی جان" دو برس قبل عید پر ریلیز کی تھی جو کہ ناکام ثابت ہوئی تھی۔ تاہم سکندر پہلے دن سے اس مقام کو حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کےلیے سلمان معروف ہیں۔ فلم کو آن لائن جائزوں میں تنقید کا مقابلہ بھی کرنا پڑا۔ اس کے باوجود فلم نے اچھا خاصا بزنس کیا، لہٰذا اسی لیے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ سکندر ایک ہٹ فلم ہے یا فلاپ؟ عید سے ایک روز قبل ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں صرف 54 کروڑ کا بزنس کیا، جبکہ شاہ رخ کی پٹھان یا رنبیر کی اینیمل نے پہلے دن ایک سو کروڑ سے زیادہ کمائے تھے۔ سکندر نے سات دن میں بھارت میں 97.50 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں 187 کروڑ کا بزنس کیا۔ یہ اعداد و شمار سلمان کے لحاظ سے بہت اچھے نہیں لیکن کسی اور فلم کےلیے مناسب ہیں۔ ماضی کی سلمان کی فلموں کے مقابلے میں پہلے دن اسکی کم آمدنی کے باوجود یہ سلمان کی عید پر بدترین فلم نہیں تاہم یہ ابھی بھی خاصی پیچھے ہے۔
Source: social Media
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا