نامور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے نے سلمان خان سے خود کو مالی سپورٹ ملنے کا انکشاف کردیا۔ بالی ووڈ میں جہاں شہرت اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں وہیں کئی اداکاروں نے مشکل وقت میں سلمان خان کی سپورٹ کو ہمیشہ سراہا ہے۔ انہی میں سے ایک نام میمو چکرورتی کا ہے جو لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں میمو نے بتایا کہ سلمان خان نے نہ صرف کیریئر کے آغاز میں بلکہ بعد میں بھی ان کا حوصلہ بڑھایا۔ 2008 میں جب ان کی پہلی فلم جمی ریلیز ہونے والی تھی تو سلمان خان نے بھرپور ساتھ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ سلمان بھائی نے میرے لیے بہت کچھ کیا، وہ ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح میرے ساتھ رہے۔ متھن کے بیٹے نے کہا کہ سلمان خان نے میرے پاپا سے کہا کہ ’جِمی‘ کا ٹیزر ان کی فلم ’پارٹنر‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں چلایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ انہی کا آئیڈیا تھا اور فلم کا نام ’جِمی‘ بھی سہیل بھائی (سلمان خان کے بھائی) نے تجویز کیا تھا۔ تاہم فلم فلاپ ہوگئی تھی، جمی کے ناکامی کے بعد میمو کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک گھر سے نہیں نکلے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ سلمان بھائی نے میری ماں کو کال کرکے کہا، ’اُسے سیٹ پر بھیجو‘۔ میں گیا اور پورا دن ان کے ساتھ گزارا۔ پھر انہوں نے اپنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے کہا، ’تم سمجھتے ہو تم جدوجہد کر رہے ہو؟ کم از کم تمہیں موقع تو مل رہا ہے۔ اُسے دیکھو۔۔۔اُسے تو جدوجہد کا موقع بھی نہیں مل رہا۔‘ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے میمو کا کہنا تھا کہ یہ جملہ مجھے اندر سے ہلا گیا۔ انہوں نے کہا: ’ہمت نہ ہار، وقت آئے گا تو میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔‘
Source: social media
فلم پھولے پر اعتراضات، انوراگ کشیپ سینسر بورڈ اور برہمن برادری پر برس پڑے
امیتابھ 49 ملین فالوورز پر پھنس گئے، مداحوں کا دلچسپ مشورہ
ارباز خان و اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، بہن کا انکشاف
اے آر رحمان کا ابھیجیت کے ’حد سے زیادہ‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے الزام پر ردعمل
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

خوبصورت ریتوپرنا سین کے ساتھ خصوصی انٹرویو - نئی فلم کے موضوعات پر گفتگو
بونی کپور نے سری دیوی کی دبئی میں موت سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے
گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا