International

سیف الاسلام کے قتل کے بعد ... معمر قذافی کے گھرانے میں کون باقی رہ گیا ؟

سیف الاسلام کے قتل کے بعد ... معمر قذافی کے گھرانے میں کون باقی رہ گیا ؟

سیف الاسلام قذافی کے قتل نے ایک بار پھر لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کے خاندان کے معاملے کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے، یہ خاندان 2011 میں نظامِ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بکھر گیا تھا۔ اقتدار میں اہم کردار ادا کرنے والا یہ خاندان لیبیا میں اب سب سے زیادہ متنازع موضوعات میں سے ایک بن چکا ہے۔ انقلاب کے بعد سیف الاسلام قذافی خاندان کی سب سے متنازع شخصیت کے طور پر ابھرے، کیونکہ انہیں اپنے والد کا ممکنہ جانشین اور سابقہ نظام کے حامیوں کی مدد سے صدارتی انتخابات کے لیے نمایاں ترین امیدواروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ تاہم یہ سفر اس وقت اچانک ختم ہو گیا جب گزشتہ روز منگل کی شام زنتان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ان کے گھر پر حملے اور ان کے قتل کا اعلان سامنے آیا۔ اس طرح سیف الاسلام بھی اپنے ان تین بھائیوں (معتصم باللہ، سیف العرب اور خمیس) سے جا ملے جو 2011 کے انقلاب کے دوران مارے گئے تھے، جبکہ خاندان کے باقی افراد ملک سے باہر منتشر حالت میں ہیں۔ معمر قذافی کی پہلی شادی سے ان کے اکلوتے بیٹے محمد نے 2011 میں پڑوسی ملک الجزائر میں پناہ لی تھی، جس کے بعد انہیں اپنی بہن عائشہ کے ہمراہ سلطنتِ عمان میں پناہ مل گئی۔ جہاں تک ہنیبال کا تعلق ہے، جنہیں لبنانی عدلیہ نے شیعہ عالم دین موسیٰ الصدر اور ان کے ساتھیوں کی لیبیا میں گمشدگی سے متعلق معلومات چھپانے کے الزام میں 10 سال قید رکھنے کے بعد حال ہی میں رہا کیا ہے، وہ فی الوقت کسی نامعلوم مقام پر مقیم ہیں۔ دوسری جانب الساعدی قذافی کے بارے میں غالب امکان یہی ہے کہ وہ ترکیہ میں موجود ہیں۔ انہیں ستمبر 2021 میں لیبیائی حکام نے دانستہ قتل کے الزام میں تقریباً 7 سال قید کاٹنے کے بعد رہا کیا تھا۔ سیف الاسلام قذافی کا قتل ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب لیبیا کے عوام دو ہفتوں بعد فروری کے انقلاب کی 15 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، جس نے معمر قذافی کے چار دہائیوں پر محیط اقتدار کا خاتمہ کیا تھا۔ تاہم اس دورِ اقتدار کی باقیات آج بھی لیبیا کے سیاسی منظر نامے پر اپنے اثرات ڈال رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments