امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر منی سوٹا )سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کے خلاف شدید حملہ کیا اور صومالی نژاد تارکِ وطن سیاست دان کو جیل بھیجنے یا ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ نے انہیں ریاست میں انسانی خدمات کے شعبے سے جڑے ایک بڑے مبینہ مالیاتی اسکینڈل سے بھی جوڑا۔ ہفتے کی صبح ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں کہا:’’منی سوٹا میں چوری اور دھوکہ دہی کی مقدار اُس 19 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے، جس کا پہلے اندازہ لگایا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا:’’بائیڈن انتظامیہ کو اس فراڈ کا علم تھا مگر اس نے کچھ نہیں کیا۔ دھوکے باز الہان عمر اور اُن کے انتہائی برے صومالی دوستوں کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے تھا یا اس سے بھی بہتر یہ ہے کہ انہیں واپس صومال بھیج دیا جائے۔ اس اسکینڈل کی جڑیں 2021 میں جا ملتی ہیں، جب کووڈ کے دوران ’’فیڈنگ آور فیوچر‘‘ ) پروگرام کے تحت کم از کم 250 ملین ڈالر کی مبینہ دھوکہ دہی سامنے آئی۔ اس مقدمے میں اب تک 75 سے زائد افراد نامزد کیے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت صومالی نژاد افراد کی ہے۔ تاہم تاحال اس کیس میں الہان عمر کے خلاف کوئی باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ریاست کے گورنر ٹِم والز کو بھی نہیں بخشا اور کہا:’’یا تو گورنر والز تاریخ کے سب سے بدعنوان سرکاری عہدیدار ہیں یا پھر سب سے زیادہ نااہل۔ ایک محدود ذہانت رکھنے والا شخص بھی سمجھ سکتا تھا کہ منی سوٹا میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘ یہ بیان اس واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا، جب ’’دی اسکواڈ‘‘ کی رکن الہان عمر پر ایک عوامی تقریب کے دوران ایک شخص نے سیب کے سرکے سے بھری سرنج پھینکی، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کریسٹی نوم کے مواخذے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ اس حملے میں ملوث 55 سالہ انتھونی کازمیرچک پر تیسرے درجے کے حملے کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ یہ واقعہ ’’من گھڑت‘‘ ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو دیے گئے بیان میں کہا:’’ممکن ہے اس نے خود ہی کسی کو یہ حرکت کرنے کو کہا ہو۔‘‘ دوسری جانب الہان عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا:’’میں بالکل ٹھیک ہوں، میں ایک زندہ بچ جانے والی ہوں،یہ چھوٹا سا اشتعال انگیز شخص مجھے اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتا۔‘‘ واضح رہے کہ اسی ہفتے وزارتِ انصاف اور کانگریس کی جانب سے الہان عمر کی دولت میں اچانک اضافے کی تحقیقات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ الہان عمر امریکا سے ’’نفرت‘‘ کرتی ہیں اور طنزیہ انداز میں کہہ چکے ہیں:’’وہ صومال کو دوبارہ عظیم بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔‘‘
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ